رحیم یارخان،خانیوال میں حادثات،خاتون سمیت3جاں بحق 

رحیم یارخان،خانیوال میں حادثات،خاتون سمیت3جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان،خانیوال(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)رحیم یارخان اورخانیوال میں حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افرادزخمی ہوگئے۔رحیم یارخان کی بستی کھوکھراں موضع غازی پور کی رہائشی دو خواتین سمیت چار افراد 35 سالہ سبحانہ بی بی 25 سالہ ثمرا بی بی 28 سالہ محمد یوسف اور 7 سالہ مٹھو یوسف اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر قریبی رشتہ داروں کو ملنے جارہے تھے کہ ترنڈہ محمد پناہ کے قریب واقع بلوچ پٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار ٹریلر نے بے قابو ہوکر انہیں روند (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
ڈالا جس کے نتیجے میں سبحانہ بی بی جانبر نہ ہو پائی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دیگر تین افراد ثمرا بی بی محمد یوسف اور مٹھو یوسف شدید زخمی ہوگئے ٹریلرڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو عملہ کی مدد سے لاش اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔علاوہ ازیں کریم آباد کا رہائشی 16 سالہ واحد علی اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔مزیدبراں خانیوال میں 3کسی کے قریب موٹر سائیکل اور کیری وین نمبرFDA -1574میں تصادم کے نتیجہ میں 30سالہ جاوید شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق جبکہ سونیا اشرف اور نا دیہ بی بی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالہ منتقل کردیا ہے۔
حادثات