پی پی ہی ڈوبی معیشت کوسنبھال سکتی ہے:نتاشہ دولتانہ

پی پی ہی ڈوبی معیشت کوسنبھال سکتی ہے:نتاشہ دولتانہ

  

 خانیوال(نمائندپاکستان)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی ڈوبی ہوئی معیشت کوسنبھال سکتی ہے۔ زرعی ملک ہوتے ہوئے معاشی بحران سے دوچار ہونا حکمرانوں کی ناا ہلی وناکامی ہے۔وہ یہاں صوبائی حلقہ206ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار میر سید واثق کی رہائشگا ہ پر پیپلزپارٹی کسان ونگ کے صوبائی صدر پیر سیف الرحمن کھگہ،تحصیل صدر چوہدری آصف کمبوہ سے  بات چیت کررہی تھیں۔اس موقع پر پر (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ عابد بھی موجود تھیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ملک کا کسان خوشحال اور زراعت مضبوط ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسانوں کی حقیقی ترجمان ہے۔صوبائی حلقہ206کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لیے کسان اپنابھرپور کرداراداکریں۔ 

نتاشہ دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -