اقوام متحدہ کو افغان مہاجرین اور عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد یقینی بنانا ہوگی: گورنر شاہ فرما ن

  اقوام متحدہ کو افغان مہاجرین اور عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد یقینی ...

  

        پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین پشاور سب آفس کے سربراہ گیرٹ احمدوف (Gayrat Ahmadshoev) نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں افغانستان کی موجودہ صورتحال،افغان مہاجرین اور انسانی امداد سے متعلق گفتگو کی گئی، اس موقع پر یو این ایچ سی آر پشاور سب آفس کے ہیڈ نے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان حکومت اور عوام کے کردار کو سراہا، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بحرانوں اور انسانی امدادکی فراہمی میں یواین ایچ سی آر کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو افغان مہاجرین اور افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کو یقینی بنایا چاہئے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی امداد کیلئے عالمی برادری کوآگے آناہوگااورافغان عوام کی مدد کرنی ہوگی۔#

مزید :

صفحہ اول -