کھادجعلی قرار،مقدمہ درج،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے 

 کھادجعلی قرار،مقدمہ درج،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمدگشکوری  کے سنانواں میں عارف عزیز ایگروٹریڈرزعارف عزیز کی دکان پرچھاپے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 کے دوران پکڑی گئی  کھادکی رپورٹ سامنے آگئی۔ایگری کلچر کیمسٹ سائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈیرہ غازی خاں کی طرف سے نتیجہ موصول ہوا جس کے مطابق مذکورہ کھاد جعلی قرار پائی گئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادود شبیراحمد گشکوری نے دکان میں پڑی کھاد کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ملزمان ڈیلرعارف عزیز اور سیلز افسرملک محمد ابراہیم کے خلاف زیر  تھانہ سنانواں میں استغاثہ بھجوا دیا ہے،پولیس تھانہ سنانواں نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔

کھادجعلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -