وزیراعلیٰ محمود خان کی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت

  وزیراعلیٰ محمود خان کی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -