ججز کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف  ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کی مکمل ہڑتال  

ججز کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف  ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کی مکمل ہڑتال  

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)ججز کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال کی گئی۔کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس کے سبب سائلین پریشان رہے بعد ازاں جوڈیشل افسران کے ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں مذمتی اجلاس منعقد(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 کیا گیا جس میں وکلاء نے ججز کے ناروا سلوک کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ سینئر وکل   اور صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری ندیم اکرم پرویز،جنرل سیکرٹری مصور خان بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکل  نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے وکلاء کے ساتھ توہین آمیز اور نازیبا الفاظ کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ججز کے تبادلہ تک ان کی عدالتوں میں کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوگا۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -