محبت کی شادی کرنے والے کلاس  فیلوزکاکیس نمٹادیا، پولیس حفاظت  میں لڑکی کوشوہرکے گھرپہنچایاگیا

محبت کی شادی کرنے والے کلاس  فیلوزکاکیس نمٹادیا، پولیس حفاظت  میں لڑکی ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے خا تون کے اپنے شوہر کے ساتھ جانے کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔ یاد رہے کہ دونوں لڑکا لڑکی آپس میں کلاس فیلو تھے۔ محبت کی شادی کے بعد لڑکے کو سسرالی رشتے داروں کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا رہا تھا (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

جس کے بعد لڑکے کے بھائی اور والد کو ذاتی عناد پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اس سے قبل ایک درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کے چچا جو کہ اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں انہیں لڑکے کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم گزشتہ روز کی سماعت پر عدالت نے سکیورٹی پولیس کو لڑکی کو بحفاظت اسکے شوہر کے گھر پہنچانے کا حکم جاری کیا، عبدالاحد نے عدالت میں اپنی بیوی کی بازیابی کی درخواست دے رکھی تھی، درخواست گزار لڑکے کے مطابق  ایف آئی اے میں تعینات لڑکی کے والد نے میری بیوی کر زبردستی گھر میں محبوس کر رکھا ہے،دارالامان سے نکلتے ہی واپسی پر لڑکی کو اسکا والد گاڑی میں ڈال کر لے گیا تھا،فائزہ تنویر نے اپنے کلاس فیلو عبدالاحد سے پسند کی شادی کی تھی۔

محبت شادی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -