احساس راشن پروگرام میں 10دسمبر تک رجسٹریشن ہو گی، ثانیہ نشتر
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو سکیں گے،عالمی سطح پر مہنگائی سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، جب تک مہنگائی ہے، حکومت اس کا توڑ لانے کیلئے متحرک رہے گی۔بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
تحت مستحق گھرانوں کو آٹا، دالوں اور تیل یا گھی پر ایک ہزار کی رعایت ملے گی، مستحق خاندان کے سربراہ کو 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرنا ہے، 10دسمبر تک رجسٹریشن ہو گی،رجسٹریشن صرف اس کی ہو گی جو اپنے نام کی سم سے ایس ایم ایس کرے گا، دکانداروں اور کریانہ مالک کی الگ رجسٹریشن ہو گی۔
ثانیہ نشتر