تھل جیپ ریلی آج شروع،چمچماتی گاڑیاں فراٹے بھرنے کیلئے تیار

   تھل جیپ ریلی آج شروع،چمچماتی گاڑیاں فراٹے بھرنے کیلئے تیار

  

ملتان،مظفرگڑھ (نیوزرپورٹر،وقائع نگار، بیورورپورٹ) محکمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ ولیہ کے اشتراک سے چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی2021  کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔آج 25نومبر سے شروع ہونے والی ریلی پروگرام کے مراحل سے گزر کر 28نومبر کوفائنل راؤنڈ کے بعد اختتام پذیرہوگی۔ 28نومبر کی شام رزلٹ اور تقسیم انعامات(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 کی تقریب مظفرگڑھ کے فیصل جمنازیم میں منعقد ہوگی۔اس ریلی کو پبلک کی دلچسپی کے لئے رنگا رنگ پروگراموں سے مزین کیاگیا ہے جن میں پری پیئرڈ گاڑیاں،سٹاک گاڑیاں،خواتین کی گاڑیوں کی ریس،کبڈی میچ، اونٹوں کی ریس، گھوڑوں کی ریس، میوزیکل نائٹ اور آتشبازی وغیرہ شامل ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اس سپورٹس ایونٹ پر توجہ دی جارہی ہے اوراس کے پرورگام کے ہرپہلو پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس پروگرام کے بہتر انعقاد کیلئے محکمہ پنجاب ٹورازم کی اعلی انتظامیہ لاہور سے ملتان پہنچ رہی ہے جن میں مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ کلثوم ثاقب صاحبہ، جنرل منیجر ایڈمن توقیر حیدر کاظمی، ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب برائے ٹورازم خواجہ آصف محمود، چیئرمین ٹورازم ڈاکٹر سہیل ظفرچیمہ اور فوکل پرسن برائے تھل ریلی 2021فیاض احمد شامل ہیں۔گزشتہ پانچ ریلیوں میں عوام کی گرم جوشی اور پروگرام میں شرکت گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ دیکھنے میں آئی۔ چولستان جیپ ریلی کی طرح یہ ریلی بھی دیہی علاقہ میں مثبت تبدیلی اور معاشی خوشحالی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی۔دوسری جانب چھٹی تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ کے لیے صحرائے تھل میں بنائے گئے 190 کلومیٹر کے ٹریک پرفراٹے بھرنے  کے لیے جیپ ریسرز کی چمچماتی گاڑیاں تیار ہوگئیں، چھٹی تھل جیپ ریلی میں ملک بھر سے نامور جیپ ریسرز دلچسپ مقابلوں میں حصہ لینگے، جیپ ریلی میں سٹوک کیٹگری، پری پیئرڈ کیٹگری  کے ساتھ ساتھ خواتین کیٹگری کے بھی مقابلے منعقد کرائے جائینگے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جیپ ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -