اپوزیشن حکومت گرانے کے بجائے لوٹ مارکاجواب دے:شبیرقریشی

اپوزیشن حکومت گرانے کے بجائے لوٹ مارکاجواب دے:شبیرقریشی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،پاکستان کی ترقی وسالمیت کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،اپوزیشن جماعتیں حکومت گرانے کے خواب دیکھنے کی بجائے قوم کی لوٹی گئی دولت کا حساب دیں (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

،الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے،حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے قصبہ احسان پور چاہ نگیڑی والا نیو ویلج سکیم بجلی کے منصوبے،بستی سدھاری میں ٹف ٹائل سولنگ اوربستی نون والا میں ایک کلو میٹر کارپٹ روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسابق ممبر ضلع کونسل میاں رفیق احمدقریشی، سابق ناظم ملک طاہر محمود پتل، میاں احسن علی قریشی، پیر ماجد گیلانی،مجاہد خان چانڈیہ،سابق ناظم رائے عابد حسین پرہاڑ،انوار یوسف،ذیشان نیازی،غفور خان چانڈیہ،اللہ بخش لنگاہ،رانا محمد اختر،عمران کلاسرہ سمیت پی ٹی آئی کے ورکرز واہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

شبیرقریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -