جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 4مشتبہ کیسز سامنے آگئے
ملتان ( وقائع نگار)جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے وارجاری ہیں۔ شبہ میں چار مزید مریض نشتر ہسپتال ملتان میں داخل، آئی سولیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ 18 میں ملتان سے تعلق رکھنے والے 2 ڈیرہ اسماعیل خان کے 1 اور لیہ کے 1 مریض کو ڈینگی کے شبہ میں داخل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 08 ہو گئی ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سولیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 70 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے، جہاں اس وقت 12مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے 02 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ڈینگی