سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خانیوال  کیخلاف استعفے کے باوجودسیٹ  نہ چھوڑنے پرکیس کی سماعت 

سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خانیوال  کیخلاف استعفے کے باوجودسیٹ  نہ چھوڑنے ...

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی پاسداری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت مزید کارروائی کے لیے 6 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر محمد اکرام نے درخواست دائر کرتے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میونسپل کمیٹی خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید خان نے خانیوال میں پیپلزپارٹی کے حلقہ206 میں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔مگر مذکورہ چیئرمین کو الیکشن کے لیے ٹکٹ نہیں ملی۔ مذکورہ چیئرمین استعفی کے باوجود اپنی سیٹ پر براجمان ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 28 کے تحت استعفیٰ دیا گیا جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 38 کہتی ہے کہ استعفیٰ جس وقت لکھا گیا اسی وقت سے موثر ثابت ہوگا لٰہذا مذکورہ چیئرمین کسی بھی صورت اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا۔ مذکورہ چیئرمین نے 6 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور 4 اکتوبر کو استعفیٰ دیا تھا۔

کیس سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -