اربوں کی مبینہ کرپشن: سابق آپریشن  تھیٹراسسٹنٹ کیخلاف انکوائری ٹھپ

اربوں کی مبینہ کرپشن: سابق آپریشن  تھیٹراسسٹنٹ کیخلاف انکوائری ٹھپ

  

  

  بہاولپور(بیورورپورٹ)بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں جعلسازی سے آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ بھرتی ہو نے والے نے اربو ں روپے کی جائیدادیں بنا لیں۔جعلسازی پر ملازمت سے برطرف ہو نے والے نے بیٹے کو اپنی جگہ ملازمت دلادی۔ چمک کے زور پر اپنے خلاف(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 کارروائی نہ ہو نے دی۔ محمد احمد خان نے 8جنوری 1987کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں جعلسازی سے آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کی ملازمت حاصل کی۔ اس نے 31سال تک ملازمت کر کے سرکاری خزانہ سے لاکھوں روپے وصول کیے۔جعلی اسناد پر اپنے بیٹے اعجاز کو اپنی سیٹ پر ملازمت دلوادی۔جلعسازی ثابت ہو نے پر اس کے بیٹے اعجاز کو 17فروری 2017کو ملازمت سے برطرف کردیاگیا۔اس کے خلاف اینٹی کرپشن میں شہری کی درخواست پر کارروائی شروع ہو ئی لیکن اس نے چمک کے زور پر اسے سرد خانے کی نظر کر ارکھا ہے۔شہریوں نے حکام سے  فوری کارروائی کا مطا لبہ کیا ہے۔

انکوائری ٹھپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -