محکمہ تعلیم ملازمین کیلئے لیوانکیشمنٹ مالی امداد، 17 کروڑ سے زائد فنڈز منظور
خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کے لیے لیوانکیشمنٹ اور مالی امداد کی مد میں 17 کروڑ 18 لاکھ 62 ہزار 650 روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ڈپٹی کمشنر نے شعبہ تعلیم سے وابستہ 173 ملازمین کیلئے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
لیو انکیشمنٹ کی مد میں 7 کروڑ 52 لاکھ 62 ہزار 650 روپے جبکہ 45 ملازمین کیلئے مالی امداد کی مد میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ڈپٹی کمشنر نے ملازمین میں چیکوں کی ادائیگی کے لیے شیڈول کی بھی منظوری دی ہے۔حکم نامہ کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور متعلقہ ڈی ڈی اوز مالی امداد وصول کرنے والے افراد کے ہمراہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پیش ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ چیکوں کی ادائیگی کے پراسس میں بلا وجہ رکاوٹ ڈالنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے افسران اور ملازمین کا محاسبہ کیا جائے گا۔
فنڈزمنظور