ترین فاؤنڈیشن کاسائنسی میلہ،800 طلبہ نے ماڈلزپیش کئے

ترین فاؤنڈیشن کاسائنسی میلہ،800 طلبہ نے ماڈلزپیش کئے

  

لودھراں (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) سماجی تنظیم ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے سائنسی میلے کا انعقادکیا،جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے سائنسی میلے کا افتتاح علی ترین نے کیا۔لودھراں پبلک سکول میں منعقدہ سائنسی میلے میں ڈپٹی کمشنر  شعیب علی،ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن میاں عبدالرزاق(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 نے بھی دورہ کیا۔سائنسی میلے میں 80سے زائد سکولوں کے 800سے زائد طلبا طالبات نے اپنے بنائے گئے سائنسی ماڈلز نمائش کے لئے پیش کیے۔ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے صدر علی ترین نے سائنسی ماڈلز کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترین ایجوکیشن فانڈیشن کی جانب سے یہ ساتواں سائنس فیئر ہے۔ لودھراں کے وہ تمام 84 سرکاری سکول جنکا انتظام ہمارے پاس ہے اس سائنسی میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ لودھراں کو خوشحال کریں یہاں کے بچوں کو آگے لے کر جائیں کیونکہ یوتھ ہی لودھراں میں تبدیلی لاسکتی ہے۔اس موقع پر ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبرخان، سیاسی و سماجی رہنما مہر محمد اکرم سیال، طاہر امیر خان غوری، رانا شہزاد انور، حاجی را محمد عمران، پی ٹی آئی کونسلرز و یوتھ ونگ،خواتین ونگ کی اراکین بھی موجود تھیں۔

سائنسی میلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -