سپریم کورٹ کا حکم، نسلہ ٹاور کے  ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع

سپریم کورٹ کا حکم، نسلہ ٹاور کے  ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔بدھ کوچیف جسٹس کے حکم کے بعد کمشنر کراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاور پہنچ گئے اور نسلہ ٹاورگرانے کیلئے دوبارہ افرادی قوت کی مددحاصل کرلی گئی ہے۔نسلہ ٹاورکے ٹاپ فلور کو توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، حفاظتی اقدامات کے تحت فلور کے اندر ونی حصوں کو توڑا جارہا ہے۔کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ مینوئل طریقے سینسلہ ٹاور گرانے کے عارضی انتظامات کییگئے ہیں، نسلہ ٹاور توڑنے کے حوالے سے حکمت عملی مکمل طور پر نہیں بنائی جاسکی۔اسسٹنٹ کمشنراسماء بتول نے بتایا نسلہ ٹاور توڑنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی، نسلہ ٹاور کے اطراف ٹریفک کی آمد ورفت بند کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں نسلہ ٹاور کی کھڑکیاں،دروازے نکالے جائیں گے۔اسماء بتول کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاورکوتوڑنیکا کام ہم نے پہلے ہی شروع کردیاتھالیکن حفاظتی اقدامات کے لئے روکا گیا تھا۔کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہرکو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سے سیدھاجیل بھیجیں گے۔
نسلہ ٹاور