مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ...
مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں ، گزشتہ 2 ماہ میں بھارتی قابض افواج نے 35 کشمیریوں کو شہید کیا ، سری نگر میں 24 نومبر کو جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو شہید کیاگیا۔بھارتی قابض افواج کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےثبوت فراہم کیے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ بنائے۔

مزید :

قومی -