پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا 

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا 
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چٹا گانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل چٹا گانگ میں کھیل جائے گا جس کیلئے قومی ٹیم نے تیاریاں کر رکھی ہیں اور آج ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیاہے ۔قومی ٹیم کے بارہ رکنی سکواڈ میں امام الحق ، نعمان علی ، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی ،بابراعظم، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف ، فواد عالم ،حسن علی شامل ہیں ۔
بابراعظم کا کہناتھا کہ ٹیسٹ میچوں کی تیاریاں کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا ہے ، انفرادی سے زیادہ ٹیم ورک کامیابیوں کی وجہ بنا ہے ، بنگلہ دیش کی ہوم کنڈیشنز کو سمجھنا ہو ضروری ہو گا اور میزبان ٹیم کمزور نہیں ہے ، ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہو گا ۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل -