مہنگائی کا بے قابو جن گلی گلی ، گھر گھر اعلان کر رہا ہے کہ وزیر اعظم چور ہے ، شہباز شریف

مہنگائی کا بے قابو جن گلی گلی ، گھر گھر اعلان کر رہا ہے کہ وزیر اعظم چور ہے ، ...
مہنگائی کا بے قابو جن گلی گلی ، گھر گھر اعلان کر رہا ہے کہ وزیر اعظم چور ہے ، شہباز شریف

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں،  مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی ،گھرگھر اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے۔

اپنے بیان میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی صاحب ، غریب آج اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس،  ملک کو 3 سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،اشیائے ضروریہ کے لیے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں ، ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے ، یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی۔کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی کی انتہاہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -