پٹرول پمپس پر ہڑتال کا اعلان، شہری دودھ والا ڈرم ہی بھروانے آگیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

پٹرول پمپس پر ہڑتال کا اعلان، شہری دودھ والا ڈرم ہی بھروانے آگیا، ویڈیو ...
پٹرول پمپس پر ہڑتال کا اعلان، شہری دودھ والا ڈرم ہی بھروانے آگیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
سورس: Screengrab

  

حیدر آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج  سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے بعد  گزشتہ روز شام سے ہی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، حیدرآباد کے ایک پیٹرول پمپ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں دودھ فراہم کرنے والی گاڑی کے پیچھے دودھ کے ڈرم رکھے دیکھے جاسکتے ہیں جب کہ شہری ان ہی میں سے ایک ڈرم میں پیٹرول بھروا رہا ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق پیٹرول کے حصول کے لیے شہری ناصرف اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پیٹرول بھرواتے رہے بلکہ اپنے ساتھ کئی بوتلیں بھی لائے۔

پمپس کی ہڑتال نے روزگار کی تلاش میں نکلنے والے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے جب کہ پیٹرول کی ہڑتال کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور جب تک ڈیلرمارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا مذاکرات نہیں ہوں گے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -