فضائی آلودگی میں اضافہ ، بچوں میں کون کونسے امراض پھوٹ پڑے؟ انتہائی گھمبیر صورتحال 

فضائی آلودگی میں اضافہ ، بچوں میں کون کونسے امراض پھوٹ پڑے؟ انتہائی گھمبیر ...
فضائی آلودگی میں اضافہ ، بچوں میں کون کونسے امراض پھوٹ پڑے؟ انتہائی گھمبیر صورتحال 
سورس: Twitter

  

لاہور (ویب ڈیسک)  دن بدن فضائی آلودگی میں اضافے سے بچے بھی متاثر ہورہے ہیں، سموگ کی وجہ سے بچوں میں دمہ، الرجی، سانس، آنکھوں کی بیماریوں اور نمونیے کی شکایت بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے نمونیا کی شرح میں تین سے چار گنا اضافہ ہوگیا ہے، شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی چلڈرن ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں سموگ سے متاثرہ بچوں کا رش لگا ہوا ہے،  صرف چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ 400 کے قریب بچوں کو لایا جا رہا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بچے دمہ، کھانسی، الرجی، آنکھوں کی جلن اور پھیپھڑوں کے امراض کے سبب ایمرجنسی آ رہے ہیں، سموگ ایک سے دو سال کے بچوں میں نمونیا کا سبب بھی بننے لگا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سموگ کے دوران گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر مت نکلیں، ماسک پہنیں، عینک لگائیں اور گرم مشروبات استعمال کریں،  سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو نمونیا اور الرجی سمیت دیگر امراض میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -