معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا، وجہ کیا بنی؟

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا، ...
معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا، وجہ کیا بنی؟

  

تریپولی (ویب ڈیسک) لیبیا میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی فیصلہ جاری کرتے ہوئے  سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام کوصدارتی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا جس کے بعد ان  کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طرابلس میں ملٹری پراسیکیوٹر نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ سیف الاسلام قذافی کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات میں ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اس لیے ان کا نام  صدارتی انتخابات سے خارج کردیا جائے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں 98 امیدوار شامل تھے  جس میں  الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر 25 کے نام خارج کردیے ہیں،  لیبیا میں صدارتی انتخاب 24 دسمبر کو ہوں گے جبکہ امیدواروں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  کچھ روز قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -