پلاٹ کی خریداری میں دھوکہ تو نہیں ہو رہا؟ پاکستان میں پہلا پراپرٹی ویریفیکیشن سینٹر قائم کردیا گیا

پلاٹ کی خریداری میں دھوکہ تو نہیں ہو رہا؟ پاکستان میں پہلا پراپرٹی ...
پلاٹ کی خریداری میں دھوکہ تو نہیں ہو رہا؟ پاکستان میں پہلا پراپرٹی ویریفیکیشن سینٹر قائم کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پہلے پراپرٹی ویریفیکیشن سینٹر کا قیام عمل میں آگیا ،ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ لینے  والے معلومات چیک کر سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے  مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ بہت سی  سکیمیں ہیں جو اسلام آباد میں ہیں ہی نہیں مگر کہا جاتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہیں ، اسی طرح بہت سے منظور شدہ سوسائٹیز بھی دھوکہ دہی کرتی ہیں ، ہم نے سی ڈی اے  سے لے کر تمام ڈیٹا اپنے سسٹم میں ڈال دیا ہے ۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق فارم فل کرکے معلومات لی جائیں گی تو ڈی سی آفس میسج بھیج دے گا،24گھنٹے میں پراپرٹی کی تفصیلات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی،سسٹم کو آج اسلام آباد کے لیے لانچ کر دیا گیا ہے،آئندہ ہفتے کے آخر تک پورٹل پوری دنیا کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق  یہ اقدام اسلام آباد میں غیر قانونی سوسائٹیز اور پراجیکٹس کے باعث کیا گیا ہے ،  غیر قانونی سوسائٹی کے اشتہار پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، غیر قانونی سوسائٹیز کونوٹسز جاری کیے جائیں گے۔