کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے اہم عرب ملک میدان میں آگیا، طالبان سے رابطہ 

کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے اہم عرب ملک میدان میں آگیا، طالبان سے ...
کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے اہم عرب ملک میدان میں آگیا، طالبان سے رابطہ 

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے  خبررساں ایجنسی کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ   کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے معاملے پر  بات چیت کے لیے اماراتی حکام نے حالیہ ہفتوں میں طالبان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں، یو اے ای افغانستان میں قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنے کا خواہاں ہے جبکہ  ترکی اور قطر بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ اگست میں امریکی انخلا کے بعد  قطر، ترکی کے ساتھ  مل کر افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو چلانے میں مدد کر رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاہم  طالبان نے ابھی تک اس معاملے پر قطر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -