میاں اسلم اقبال کی دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین آمد ، وزیٹرز اور سرمایہ کاروں سے گفتگو

میاں اسلم اقبال کی دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین آمد ، وزیٹرز اور سرمایہ ...
 میاں اسلم اقبال کی دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین آمد ، وزیٹرز اور سرمایہ کاروں سے گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین آمد پر انہوں نے سٹارٹ اپس، دبئی ایکسپو کے وزیٹرزاور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی اور کہا کہ  دبئی ایکسپو میں عالمی شہرت کی حامل سرمایہ کار کمپنیوں سے طے پانے والے معاہدوں کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے-

صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ معاہدوں پر عمل درآمد سے 45ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری سے پنجاب کی معیشت مضبوط ہوگی۔صوبے میں نئے صنعتی یونٹس لگنے سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے، جبکہ دبئی ایکسپو میں سٹارٹ اپس کو اپنے آئیڈیاز شیئر کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ پنجاب کے دستکاروں نے اپنی ہینڈی کرافٹس کی نمائش کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ ہم ہینڈی کرافٹس کی فروخت بڑھا کر پنجاب کی معیشت کو مزید مضبوط کریں گے-حکومت نے دستکاروں کو آرٹیزن ویلیجز بنا کر اپنے فن کو نکھارنے کا پلیٹ فارم دیا ہے -

صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے پنجاب روزگار سکیم کے تحت آسان قرضے دیے جارہے ہیں۔ جس سے ہنر مند نوجوان پنجاب حکومت کی اس شاندار سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں-  دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین میں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں اور ویزیٹر ز پاکستان پویلین کو نمبر ون قرار دے رہے ہیں۔ اس موقع پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈائریکٹر کریئٹواینڈ کلچر یاور مہدی نے صوبائی وزیر کو دبئی ایکسپو میں جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔