پٹرول پمپوں کی بندش لیکن اس دوران کن گاڑیوں کو تیل ملتا رہے گا؟  سرحد پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا

پٹرول پمپوں کی بندش لیکن اس دوران کن گاڑیوں کو تیل ملتا رہے گا؟  سرحد پیٹرول ...
پٹرول پمپوں کی بندش لیکن اس دوران کن گاڑیوں کو تیل ملتا رہے گا؟  سرحد پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج سے  ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ایسے میں سرحد پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالماجد  کا کہنا تھاکہ ہڑتال کے دوران  ایمبولینس اورریسکیو گاڑیوں کو پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔

یادرہے کہ پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور پمپس پر رش لگ گیا ہے، ایسے میں  سرحد پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے بھی صوبہ خیبرپختونخوا میں پمپس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عبدالماجد   کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے1600 نجی پیٹرول پمپس کل سے بند رہیں گے جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے 125 نجی پیٹرول پمپس بھی بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 6 فیصدمارجن کامطالبہ پورا ہونے تک ہڑتال جاری رہے گا۔