محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں ، قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع

محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں ، قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی ...
محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیاں ، قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔

سندھ ہائی کورٹ  میں  محکمہ اطلاعات  سندھ  میں غیرقانونی بھرتیوں سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔ نیب کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان پر گریڈ 17 کے 45 سے زائد افسران کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، افسران کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کنٹریکٹ پر رکھا گیا پھر توسیع دی گئی۔

نیب نے کہا کہ قائم علی شاہ نے بطور وزیر اعلیٰ 2012 میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔ عدالت نے  سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کر دی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -