پی ایس ایل سیزن 7  میں  شائقین کی شرکت سے متعلق نئی حکمت عملی پر کام شروع ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

پی ایس ایل سیزن 7  میں  شائقین کی شرکت سے متعلق نئی حکمت عملی پر کام شروع ، نجی ...
پی ایس ایل سیزن 7  میں  شائقین کی شرکت سے متعلق نئی حکمت عملی پر کام شروع ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی تیاریاں جاری ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق 100 فیصد شائقین کی سٹیڈیم  میں موجودگی کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق   100 فیصد شائقین کو گراونڈ میں داخلے کی اجازت پر فرنچائزز اور پی سی بی متفق ہیں ۔ فرنچائزز کا کہنا ہے کہ  شائقین کرکٹ لیگ کا حسن اور میچز کو چار چاند لگاتے ہیں، کوشش ہے کہ 100 فیصد شائقین پی ایس ایل سیزن سیون کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم آئیں ۔

نجی ٹی وی نے فرنائزز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شائقین کی سٹیڈیم آمد سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہوگا، بائیو سکیور ببل میں کھلاڑیوں کو ریلیف دینے سے متعلق پی سی بی میڈیکل پینل اور فرنچائزز میں بات چیت جاری ہے ۔

مزید :

کھیل -PSL -