لاہور میں وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کا معمہ آخر کار حل ہو گیا ، قاتل کون نکلا ؟ حیران کن انکشاف 

لاہور میں وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کا معمہ آخر کار حل ہو گیا ، قاتل کون نکلا ؟ ...
لاہور میں وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کا معمہ آخر کار حل ہو گیا ، قاتل کون نکلا ؟ حیران کن انکشاف 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں قتل ہونے والی وکیل کی اسٹنٹ کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیاہے ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو سوتن نے شوٹر کو پیسے دے کر قتل کروایا ۔تحقیقات کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے ، ملزمہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ شوہر مجھے وقت اور توجہ نہیں دیتا تھا اس لیے قتل کا منصوبہ بنایا ، شوہر نے سوتن کو گھر خرید کر دیا لیکن مجھے مناسب خرچہ بھی نہیں دیتا تھا ، شوٹر کو دو لاکھ روپے میں قتل کیلئے راضی کیا اور ایک لاکھ روپے بطور ایڈوانس دیئے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -