"عوام کو ریلیف دینا ہے تو یوٹیلٹی سٹورز پر یہ کام کرنا ہوگا" سفارش کردی گئی

"عوام کو ریلیف دینا ہے تو یوٹیلٹی سٹورز پر یہ کام کرنا ہوگا" سفارش کردی گئی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا جس میں  یوٹیلٹی سٹورز کو بھی ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش کی گئی ۔

رکن کمیٹی شاندانہ گلزار نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز سے ٹیکس لیا جاتا ہے مگر سی ایس ڈی سے نہیں لیا جاتا۔ یوٹیلیٹی سٹورز حکام کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیاکہ گزشتہ برس یوٹیلٹی سٹورز نے 16 ارب کا ٹیکس دیا،70 کروڑ روپے سالانہ منافع کمایا ۔

سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ سی ایس ڈی وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت نہیں چلتے ، اس لئے علم نہیں کہ ان سے ٹیکس لیا جاتا ہےیا نہیں ۔شاندانہ گلزار نے سفارش کی کہ یوٹیلٹی سٹورز سے ٹیکس نہ لیا جائے اور  عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

مزید :

قومی -بزنس -