سپریم کورٹ کا کراچی کی ایک اور تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

سپریم کورٹ کا کراچی کی ایک اور تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس، ...
سپریم کورٹ کا کراچی کی ایک اور تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈینسو ہال پر تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایک ماہ میں تمام غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم جاری کر دیا ۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈینسو ہال پر تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی ، چیف جسٹس نے موبائل فون پر تصویر دیکھ کر سیکریٹری کلچر کو جھاڑ پلا دی ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈینسو ہال کی بلڈنگ میں کیا ہو رہاہے ؟ قومی ورثہ عمارت پر دو منزلیں بنا دی گئیں ، کوئی ہے پوچھنے والا ، کون دیکھے گا یہ ؟ ۔

سیکریٹری کلچر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے کہتا ہوں کہ ایکشن لیں ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈی سی کیا کرےگا ڈی سی اور کمشنر کچھ بھی نہیں کر رہے ، آپ کے انسپکٹر رشوت لیتے ہیں ، حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم جاری کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -