ڈی اے پی پر کتنی سبسڈی دی جا رہی ہے؟

ڈی اے پی پر کتنی سبسڈی دی جا رہی ہے؟
ڈی اے پی پر کتنی سبسڈی دی جا رہی ہے؟

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خوراک فخر امام  نے کہا کہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ، ملک میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے ، سندھ میں آٹے کی قیمت زیادہ ہے ۔

 وفاقی وزیر خسرو بختیار  کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر امام نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاتعلق عوام سے نہیں مفاد سے ہے،ہم ڈی اے پی پر کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ 

اس موقع پر خسرو بختیار نے کہا کہ سندھ حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے ،پی ٹی آئی قومی جماعت ہے  ہمیں عوام کی قوت خریدکا اندازہ ہے ،آبادی بڑھ رہی ہے ،گندم کی پیداوار بڑھانی ہوگی ، ، سندھ میں گزشتہ سال گندم غائب ہوگئی تھی۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ غذائی اجناس کی ملک بھرمیں ایک ہی قیمت ہونی چاہیے، ڈی اے پی کی قیمت میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ ہم اسے درآمد کرتے ہیں،چنیوٹ میں کوئلے کے نئے ذخائر مل رہے ہیں، اپریل میں کامیابی ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد نئی فرٹیلائزر پالیسی لا رہے ہیں جس سے ڈی اے پی کی قیمت کم ہو گی۔

مزید :

بزنس -کسان پاکستان -