مشیر خزانہ شوکت ترین نے سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

مشیر خزانہ شوکت ترین نے سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 
مشیر خزانہ شوکت ترین نے سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ شوکت ترین کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ملک میں بچت اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے آگاہی پیدا کرنے اور میوچل فنڈ مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین سے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ،میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر امجد وحید کر رہے تھے، ڈاکٹر امجد وحید نے پاکستان میں میوچل فنڈ انڈسٹری کا ایک جائزہ پیش کی۔ ڈاکٹر امجد نے کہاکہ میوچل فنڈ ایسوسی ایشن ملک میں بچتوں کو فروغ دینے اور بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے، میوچل فنڈز سرمایہ کاروں کی تمام اقسام کے لئے موزوں ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ترقیاتی منصوبوں کے لئے یہ ممکنہ فنڈ جمع کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے کیپیٹل مارکیٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے پرعزم ہے، حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں بچت اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے آگاہی پیدا کرنے اور میوچل فنڈ مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے، مشیر خزانہ نے وفد کو مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن سہولت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی،مشیر خزانہ نے پاکستان میں میوچل فنڈ مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

بزنس -