گھر میں آتشزدگی کا واقعہ، گھریلو ملازمہ سمیت دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے

گھر میں آتشزدگی کا واقعہ، گھریلو ملازمہ سمیت دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے
گھر میں آتشزدگی کا واقعہ، گھریلو ملازمہ سمیت دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہنگ کے علاقہ میں گھرمیں آگ لگنے سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ سمیت دو افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے چند منٹوں میں ہی پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی سے  35 سالہ الیاس ولد ناصر اور  12 سالہ گھریلو ملازمہ فرح  ولد قمر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ الیاس مردان جبکہ فرح اوکاڑہ کی رہائشی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -