پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی معاونت کا الزام، امریکہ نے چین، جاپان اور پاکستان کی 27 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی معاونت کا الزام، امریکہ نے چین، جاپان اور ...
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی معاونت کا الزام، امریکہ نے چین، جاپان اور پاکستان کی 27 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے چین، جاپان، پاکستان اور سنگاپور کی 27نئی فرمز اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ان میں ایک درجن کے لگ بھگ کمپنیاں چینی ہیں جن میں سے بعض پر امریکی محکمہ تجارت کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر پاکستان کی ایٹمی سرگرمیوں میں اس کی مدد کر رہی ہیں جبکہ بعض کو امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

بلیک لسٹ میں شامل کی گئی پاکستانی کمپنیوں کی تعداد لگ بھگ چارہے۔ امریکی وزیرتجارت جینا ریمونڈو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے چینی اور روسی افواج کی سرگرمیوں اور پاکستان کی ’غیرمحفوظ‘ ایٹمی سرگرمیوں یا بیلسٹک میزائل پروگرام میں امریکی ٹیکنالوجی کے استعمال کو روکنا ممکن ہو سکے گا۔

جن چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان میں ہینگ ژاﺅ ژونگ کے مائیکروالیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، ہنان گوکے مائیکروالیکٹرانکس، نیو ایچ 3سی سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز و دیگر شامل ہیں۔اب امریکی سپلائرز کو ان کمپنیوں کو کسی بھی طرح کی سپلائی دینے سے پہلے لائسنس کے لیے درخواست دینی پڑے گی جو یقینا مسترد کر دی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -