89 پوتوں، پڑپوتوں کے ساتھ اپنی 100 ویں سالگرہ منانے والی خاتون نے لمبی زندگی کا راز بتادیا

89 پوتوں، پڑپوتوں کے ساتھ اپنی 100 ویں سالگرہ منانے والی خاتون نے لمبی زندگی کا ...
89 پوتوں، پڑپوتوں کے ساتھ اپنی 100 ویں سالگرہ منانے والی خاتون نے لمبی زندگی کا راز بتادیا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کم ہی خوش نصیب ہوتے ہیں جو زندگی کی 100ویں بہار دیکھ پاتے ہیں۔ یہ برطانوی اماں بھی انہی خوش نصیبوں میں سے ایک ہے جس نے گزشتہ دنوں اپنی 100ویں سالگرہ منائی۔ اس خاتون کا نام جو ایلن ہے جس کے بچوں، پوتے پوتیوں، پڑپوتے پڑپوتیوں اور آگے ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 89ہے، جنہوں نے مل کر اپنی اس بزرگ خاتون کی 100ویں سالگرہ منائی۔

برطانوی شہر ٹیسائیڈ کی رہائشی جوایلن کے کل 12بچے تھے۔ان کے آگے 37بچے ہوئے اور انہوں نے 50بچوں کو جنم دیا۔ یہ جو ایلن کے پڑپوتے پڑپوتیاں تھے۔ اب ان کے پڑپوتے پڑپوتیوں کے بھی دو بچے پیدا ہو چکے ہیں۔ جوایلن نے مثبت سوچ اور ہمیشہ خوش رہنے کی عادت کو اپنی طویل عمر کا راز بتایا ہے۔ 

جو ایلن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”دراصل میری طویل عمر کا کوئی خاص راز نہیں ہے لیکن میرے خیال میں دماغ کو مثبت اور خوش رکھنا اور پریشانیوں سے بچنا طویل عمر کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق جوایلن برطانیہ کے چند طویل العمر ترین افراد میں سے ایک ہے۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران اسلحہ بنانے والی فیکٹری میں بھی کام کرتی رہی ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -