سابق ایئر ہوسٹس نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ایسے عجیب واقعات سنادیے کہ انسان سوچ میں پڑجائے

سابق ایئر ہوسٹس نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ایسے عجیب واقعات سنادیے کہ انسان ...
سابق ایئر ہوسٹس نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ایسے عجیب واقعات سنادیے کہ انسان سوچ میں پڑجائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پیشہ وارانہ زندگی میں ہر شخص کے ساتھ اچھے برے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ تاہم ایک سابق ایئرہوسٹس نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے کچھ ایسے بدترین واقعات ویب سائٹ ممزنیٹ کے ذریعے دنیا کو سنائے ہیں کہ لوگ دنگ رہ گئے۔

 دی سن کے مطابق اس ایئرہوسٹس نے بتایا ہے کہ میرے کیریئر کے دوران کچھ ایسے برے واقعات بھی پیش آئے جنہیں میں آج تک نہیں بھول پائی۔ ایک بار ایک ایسے خودغرض مسافر کے ساتھ میرا واسطہ پڑا کہ میں آج بھی سوچ کر حیران ہوتی ہوں۔ اس روز پرواز میں ایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور میں اسے ابتدائی طبی امداد دے رہی تھی۔ ایک مرد مسافر نے مجھ سے کچھ مدد مانگی تھی جو میں خاتون کی حالت بگڑنے کی وجہ سے نہ کر سکی اور وہ شخص مجھ پر چیخنے چلانے لگا۔ اس نے اتنا بھی نہیں سوچا کہ میں ایک ایمرجنسی سے نمٹ رہی تھی جس کی وجہ سے اس کی مدد کرنے میں تاخیر ہوئی۔

سابق ایئرہوسٹس بتاتی ہے کہ ایک بار ایک خاتون نے دوران سفر اپنے سوتے ہوئے بچے پر انتہائی گرم مشروب گرا دیا تھا تاکہ ایئرلائنز سے زرتلافی کلیم کر سکے۔ وہ دو خواتین ایک ساتھ سفر کر رہی تھیں اور دوران سفر میں نے آتے جاتے ہوئے انہیں مفت فضائی سفر وغیرہ جیسی باتیں کرتے سنا تھا۔ جب میں مسافروں کو مشروب دے رہی تھی تو اس نے اپنا ہاٹ چاکلیٹ اپنے سوتے ہوئے بچے کی ٹانگ پر جان بوجھ کر گرا دیا اور اس کا الزام مجھ پر لگا کر کمپنی سے تلافی میں رقم کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بار ایک مسافر نے غلطی سے اپنی نقلی دانتوں کی بتیسی جہاز کے ٹوائلٹ میں فلش کر دی تھی اور باہر آ کر فضائی عملے کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا تھا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -