’خواتین کبھی بھی اپنے زیر جامہ کو پرفیوم چھڑک کر نہ پہنیں‘ ڈاکٹر نے خطرناک نقصان بتا دیا

’خواتین کبھی بھی اپنے زیر جامہ کو پرفیوم چھڑک کر نہ پہنیں‘ ڈاکٹر نے خطرناک ...
’خواتین کبھی بھی اپنے زیر جامہ کو پرفیوم چھڑک کر نہ پہنیں‘ ڈاکٹر نے خطرناک نقصان بتا دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بتیس سالہ برطانوی گلوکارہ فرینکی برج نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے زیر جامے پر پرفیوم چھڑک کر پہنتی ہے۔ تاہم ایک ماہر ڈاکٹر نے اس حوالے سے خواتین کو متنبہ کر دیا ہے۔

 دی سن کے مطابق ڈاکٹر شیریں لاکھانی نامی اس خاتون ماہر نے بتایا ہے کہ خواتین کو کبھی بھی زیرجامے پر پرفیوم، ڈیوڈرنٹ، ایئرفریشنر یا ایسی کوئی بھی دوسری چیز ہرگز نہیں چھڑکنی چاہیے۔

ڈاکٹر شیریں کا کہنا تھا کہ ”زیرجامے پر ان مصنوعات کو چھڑکنے سے خواتین کے پوشیدہ حصے پر سوزش اور انفیکشن ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہ انفیکشن سنگین نوعیت کی بھی ہو سکتی ہے۔“

 رپورٹ کے مطابق گلوکارہ فرینکی نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں اپنے گندے زیرجامے پر پرفیوم چھڑک کر اسے سونگھ کر بھی دکھایا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -