بوائے فرینڈ سے ملنے جانے والی 18 سالہ لڑکی راستے میں ہی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی

 بوائے فرینڈ سے ملنے جانے والی 18 سالہ لڑکی راستے میں ہی پراسرار طور پر لاپتہ ...
 بوائے فرینڈ سے ملنے جانے والی 18 سالہ لڑکی راستے میں ہی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی
سورس: Facebook

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے جانے والی لڑکی راستے میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔

 دی سن کے مطابق برطانوی شہر پلیمتھ کی رہائشی اس 18سالہ لڑکی کا نام بوبی اینی مکلیوڈ ہے جو گزشتہ ہفتے کی شامل اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے نکلی اور اس کے بعد اب تک اس کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں گئی۔ آخری بار اسے شام سوا چھ بجے کے لگ بھگ بس سٹاپ پر دیکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس بوبی کے اغواءہونے کاخدشہ ظاہر کر رہی ہے اور اس شبے میں دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ان دونوں مشتبہ نوجوانوں کی عمریں 24اور 26سال ہیں۔ بوبی کی فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ پولیس نے کن لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ وہ دونوں فیملی کے لیے اجنبی ہیں۔ 

بوبی کے بوائے فرینڈ لوئی لیچ کا کہنا ہے کہ وہ تمام رات بوبی کا انتظار کرتا رہا اور اگلی صبح اس کی فیملی سے رابطہ کیا جس پربوبی کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا اور پولیس کو آگاہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تین دن کی تلاش کے بعد پولیس کو ایک لڑکی کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت ہونی ابھی باقی ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر بوبی کی لاش ہو سکتی ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -