کینسر کے مریضو ں کیلئے انوکھی فنڈ ریزنگ، برطانوی تاجروں نے برہنہ فوٹو شوٹ کروا ڈالا

کینسر کے مریضو ں کیلئے انوکھی فنڈ ریزنگ، برطانوی تاجروں نے برہنہ فوٹو شوٹ ...
کینسر کے مریضو ں کیلئے انوکھی فنڈ ریزنگ، برطانوی تاجروں نے برہنہ فوٹو شوٹ کروا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک ٹاﺅن کے تاجروں نے انسداد کینسر کے لیے چندہ جمع کرنے کی خاطر برہنہ فوٹوشوٹ کروا ڈالا۔ 
دی سن کے مطابق اس فوٹوشوٹ کا اہتمام ہورشیم کے رہائشی 30سالہ لیام سٹین برج نامی تاجر نے کیا جو خود کینسر کا شکار ہو چکا تھا۔ اس نے درجن بھر دیگر تاجروں کو اپنے ساتھ ملایا او رایک کیلنڈر کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کروا دیا۔ 
لیام کا کہنا تھا کہ ”میرے جسم پر ایک گلٹی بنی تھی جسے میں نظر انداز کرتا رہا اور پھر جب اسے چیک کرایا تو وہ کینسر کا ٹیومر نکلا۔ میں خوش قسمت تھا کہ یہ ابھی زیادہ نہیں پھیلا تھااو رمیری جان بچ گئی۔ تاہم اس سے مجھے کینسر کے دیگر مریضوں کے لیے کام کرنے کی ترغیب ملی ہے اور میں نے کینسر ریسرچ کے لیے رقم جمع کرنے کی ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ یہ فوٹوشوٹ اسی مہم کا ایک حصہ ہے۔لوگوں کو برہنہ ہونے کے لیے کہنا کوئی آسان بات نہیں ہے تاہم جب وہ اس کا مقصد جانتے ہیں تو بخوشی میرے ساتھ اس مہم میں شامل ہو جاتے ہیں۔“

مزید :

برطانیہ -