فحش ڈانسر کو کتے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر 20سال قید کی سزا سنا دی گئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سابق فحش ڈانسر کو چار سالہ بچے کا جنسی استحصال کرنے اور ایک کتے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 20سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست لوئزیانہ کے شہر نیو اورلینز کی رہائشی 33سالہ اینجلین لوڈیس نامی یہ لڑکی کلب میں برہنہ ڈانس کیا کرتی تھی۔ اسے اکتوبر 2014ءمیں گرفتار کیا گیا اور تب سے وہ جیل میں ہے۔
پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے قبضے سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں پر مبنی بڑی مقدار میں فحش مواد بھی برآمد کیا تھا۔ ان میں ایک ویڈیو ایسی تھی جس میں خود اینجلین ایک چار سالہ بچے کا جنسی استحصال کر رہی ہوتی ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ شرمناک طور پر ایک کتے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رہی ہوتی ہے۔ اینجلین پر یہ سنگین نوعیت کے جنسی جرائم ثابت ہونے پر عدالت کی طرف سے گزشتہ دنوں اسے 20سال قید کی سزا سنا دی گئی۔عدالت کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ سزا پوری ہونے سے قبل مجرمہ کو پیرول یا پروبیشن پر بھی رہائی نہیں مل سکے گی۔