جنوبی کورین ڈرامے کی کاپیاں سمگل کرکے شمالی کوریا لیجانے والے کو سزائے موت دے دی گئی

 جنوبی کورین ڈرامے کی کاپیاں سمگل کرکے شمالی کوریا لیجانے والے کو سزائے موت ...
 جنوبی کورین ڈرامے کی کاپیاں سمگل کرکے شمالی کوریا لیجانے والے کو سزائے موت دے دی گئی

  

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین ڈرامے ’سکوئیڈ گیم‘ کی کاپیاں سمگل کرکے شمالی کوریا لیجانے اور فروخت کرنے والے شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق شمالی کورین حکومت اس جنوبی کورین ڈرامہ سیریز کو ملک مخالف قرار دیتی ہے، جو کہ نیٹ فلکس پر کورین زبان کا سپرہٹ ڈرامہ ہے۔یہ ڈرامہ شمالی کوریا میں بھی بے حد مقبول ہوا۔ چنانچہ اسے یو ایس بی اور ڈی وی ڈی کی شکل میں سمگل کرکے شمالی کوریا لیجایا جانے لگا۔

ریڈیو فری ایشیاءنے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس ڈرامے کی کاپیاں شمالی کوریا لیجانے والے ایک ایسے ہی شخص کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے سزائے موت دے دی گئی ہے۔ ریڈیو کے مطابق اس شخص کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

 ایک طالب علم کو بھی یہ ڈرامہ یو ایس بی میں رکھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت کی طرف سے اس طالب علم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس طالب علم کے ساتھ اس کے جن دوستوں نے یہ ڈرامہ دیکھا تھا انہیں 5، 5سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ ان تمام طالب علموں کو لیبر کیمپ میں رکھاجائے گا جہاں ان سے مشقت کرائی جائے گی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -