پٹرول پمپوں پر شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر مریم نواز تڑپ اٹھیں ، وزیراعظم اور وزرا کو ایسی دعا دے دی کہ ہر کوئی آمین کہہ دے 

پٹرول پمپوں پر شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر مریم نواز تڑپ اٹھیں ، وزیراعظم ...
پٹرول پمپوں پر شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر مریم نواز تڑپ اٹھیں ، وزیراعظم اور وزرا کو ایسی دعا دے دی کہ ہر کوئی آمین کہہ دے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو پیٹرول کے لئے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو پہلے آٹا چینی اور اب پٹرول کےلئے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے، عوام تڑپتے اور رل رہے ہیں تاہم ظالم حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا، اور ایک دن بھی عوام پر قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکالیف پر پریشان ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔

مریم نواز نے مختلف پیٹرول پمس پر عوام کے رش کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے، دعا ہے ان قطاروں میں عمران خان، ان کو مسلط کرنے والے اور ان کے وفاقی وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے، یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے۔ عبرت کا نشان عمران خان۔

لاھور، اسلام آباد، گجرانوالہ کی یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے۔ میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان، اسکو مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔ pic.twitter.com/PKdUu9w6Bp

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -