پٹرولیم ڈیلرز کے بعد کار کیریئرز کا بھی ہڑتال کا اعلان، ان کا کیا مطالبہ ہے اور ہڑتال کب سے شروع ہوگی؟

پٹرولیم ڈیلرز کے بعد کار کیریئرز کا بھی ہڑتال کا اعلان، ان کا کیا مطالبہ ہے ...
پٹرولیم ڈیلرز کے بعد کار کیریئرز کا بھی ہڑتال کا اعلان، ان کا کیا مطالبہ ہے اور ہڑتال کب سے شروع ہوگی؟

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کار کیریئرز نے شاہراہوں پر وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے پر احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق آل پاکستان کار کیریئرز ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے گاڑیاں لیجانے والے ٹرالرز کو شاہراہوں پر روک کر گاڑیاں لوٹ لی جاتی ہیں، جس پر کل سے ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ اس دوران پورے ملک میں کار کیریئرز گاڑیاں کی ڈلیوری نہیں کریں گے۔

ایسوسی ایشن کے صدر امداد حسین نقوی نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ”کیریئرز سے لگژری گاڑیاں لوٹے جانے پر ہمیں شدید تحفظات لاحق ہیں جن کا ازالہ نہیں کیا جا رہا۔ حال ہی میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئی ہیں جن میں متعدد لگژری کاریں لوٹ لی گئیں۔ وہ لوگ ڈرائیور اور کنڈکٹرز کو اغواءکر لیتے ہیں اور ٹرالرز پر لدی لگژری کاریں اسلحے کے زور پر لے جاتے ہیں اور ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو کہیں باندھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔“ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -