وہ وقت جب کیپٹن صفدر نے جاتی امرا جانے والے صحافیوں کو درختوں سے باندھ کر کوڑے مارے

وہ وقت جب کیپٹن صفدر نے جاتی امرا جانے والے صحافیوں کو درختوں سے باندھ کر ...
وہ وقت جب کیپٹن صفدر نے جاتی امرا جانے والے صحافیوں کو درختوں سے باندھ کر کوڑے مارے
سورس: Facebook

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ ایک بار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے صحافیوں کو کوڑے مارے تھے۔

نجی ٹی وی جی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین نے بتایا کہ مسلم لیگ ن جب پاور میں تھی تو انہوں نے جاتی امرا میں باڑ وغیرہ لگائی۔ لاہور کے کچھ صحافی اسی حوالے سے سٹوری کرنے کیلئے جاتی امرا گئے تو انہیں پکڑ لیا گیا۔

عامر متین کے مطابق ان صحافیوں کو درختوں سے آٹھ گھنٹے تک باندھ کر رکھا گیا۔ اس دوران کیپٹن (ر) صفدر نے خود اپنے ہاتھوں سے بھی  اور اپنے کارندوں سے بھی ان صحافیوں کو کوڑے مروائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -