برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی، کب آئے گی؟ بڑی خوشخبری

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر ...
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی، کب آئے گی؟ بڑی خوشخبری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل 24نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کرسچن ٹرنرنے کہا کہ برطانوی ٹیم آئندہ سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ شو کی میزبان نسیم زہریٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کرسچن ٹرنر نے پاک انگلینڈ کرکٹ معاملات پر تفصیل کے ساتھ بات کی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے پر ٹرنر کا کہنا تھا کہ ”یہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈز کا فیصلہ تھا اور وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔ وہ اپنے معاملات میں مجھ سے یا کسی اور عہدیدار سے کوئی ہدایات نہیں لیتے۔ میں یہ واضح کرنے کی کوشش کر چکا ہوں کہ بورڈز کا یہ فیصلہ کسی دوسرے برطانوی ادارے کی سفارش پر نہیں کیا گیا۔ نہ ہی اس کی وجہ سکیورٹی خدشات یا ٹریول ایڈوائزری تھی۔ مجھے بہت خوشی ہو گی اگر انگلینڈ کی ٹیم 17سال بعد پاکستان میں کھیلنے کے لیے آتی ہے۔“

مزید :

کھیل -علاقائی -اسلام آباد -