’میں ہم جنس پرست نہیں ہوں اور لڑکیوں سے درخواست ہے کہ ۔۔۔‘ اداکارہ متھیرا تنگ آگئیں

’میں ہم جنس پرست نہیں ہوں اور لڑکیوں سے درخواست ہے کہ ۔۔۔‘ اداکارہ متھیرا ...
’میں ہم جنس پرست نہیں ہوں اور لڑکیوں سے درخواست ہے کہ ۔۔۔‘ اداکارہ متھیرا تنگ آگئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ متھیرااپنے بے باک روئیے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ سوشل میڈیا پر جہاں انہیں لڑکوں کی طرف سے پیغامات بھیجے جاتے ہیں وہیں لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد بھی انہیں اپنی تصاویر بھیجتی ہے جس پر عاجز آ کر متھیرا نے ان لڑکیوں کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

 سیاست ڈاٹ پی کے کے مطابق اداکارہ متھیرا نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک لائیو سیشن کیا جس میں مداحوں نے ان سے کئی طرح کے سوالات پوچھے، جس میں متھیرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں لڑکیاں بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھیجتی رہتی ہیں۔

اس سیشن کے دوران ایک لڑکی نے متھیرا سے سوال پوچھا کہ کیا وہ ہم جنس پرست ہیں؟ اس پر متھیرا نے کہا کہ ”بالکل نہیں، میں ہم جنس پرست نہیں ہوں اور میں لڑکیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مجھے اپنی تصاویر مت بھیجا کریں۔ “ ایک مداح نے متھیرا سے ان کی طلاق کے بارے میں بھی سوال پوچھا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میں اور میرا سابق شوہر دو مختلف طرح کے لوگ تھے۔ اس کے ساتھ علیحدگی سے میری زندگی میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے۔ اللہ ہماری زندگی میں جو کرتا ہے، بہتر ہی کرتا ہے۔“

مزید :

تفریح -