پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

 پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
 پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔شاہین ون اے زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے اس نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرزکی جانچ تھا۔دوسری جانب صدرمملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -