پولیس کے 6 اعلیٰ افسران کو پنجاب سے ریلیو کردیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے گریڈ 21 اور 20کے چھ پولیس افسران کو پنجاب سے ریلیو کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ، آر پی او شیخوپورہ انعام وحید خان، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر پنجاب زبیر دریشک اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر کو سندھ حکومت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک کو خیبرپختونخواہ حکومت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔