برصغیر میں صدیقی، قریشی خاندان کی آمد ، پہلی مستند کتاب شائع 

برصغیر میں صدیقی، قریشی خاندان کی آمد ، پہلی مستند کتاب شائع 
برصغیر میں صدیقی، قریشی خاندان کی آمد ، پہلی مستند کتاب شائع 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  برصغیر میں صدیقی اور قریشی خاندان کی آمد کے حوالے سے پہلی مستند اور تاریخی حوالوں سے بھرپور کتاب "یاد گار صدیقی" شائع ہوگئی ہے ۔

یہ  کتاب ممتاز محقق اور تاریخ  نویس   منصور احمد صدیقی  نے مرتب کی ہے ۔ مصنف قبل ازیں پانچ تاریخی کتابیں مرتب کرچکے ہیں۔یادگار صدیقی ادارہ ادب اسلامی لاہور نے شائع کی ہے ۔

 یہ کتاب صدیقی اور قریشی خاندان  کا انسائیکلو پیڈیا ہے  جس میں دنیا کے مختلف علاقوں میں آباد اس قبیلہ اور افراد  کے  بارے میں معلومات    مستند تاریخی حوالوں سے شامل  کی گئی  ہیں ۔ یادگار صدیقی میں شجرہ جات  اور لاہور میں آباد  صدیقی  خاندان  کی شاخ کے  بارے  میں معلومات بھی شامل کی گئی ہیں  ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -